عمران خان، بشری بی بی کا ضمانت درخواست پرجلد فیصلے کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2024
درخواست بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے دائرکی:فوٹو:فائل

درخواست بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے دائرکی:فوٹو:فائل

  اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان اور بشری بی بی نے ضمانت کی درخواست پرجلد فیصلے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان اور بشری بی بی نے نئے توشہ خانہ کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکی۔ درخواست میں ریاست ، احتساب عدالت اور اسپشل جج سینٹرل کوفریق بنایا گیا ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر،خالد چودھری اور فیصل چودھری کے ذریعے درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں عدالت سے  ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر جلد فیصلہ سنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔