غزہ کی صورتحال  پرعالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہےدفترخارجہ

اسرائیلی فورسز غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہیں، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک September 12, 2024
پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، دفترخارجہ:فوٹو:فائل

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اسرائیلی فورسزغزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہیں۔ غزہ کی صورتحال پرعالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ پاکستان غزہ پرجاری اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتاہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ بھارت میں کشمیریوں پرمظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ عالمی برادری کومقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

آسٹریلیوی نژاد پاکستانی شہری حسن عسکری کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دو ممالک کے درمیان سفارتی کمیونیکیشن پر بات چیت نہیں ہوتی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اس معاملے پر مشاورت جاری ہے۔حسن عسکری کا ای سی ایل سے نام ہٹانے کا فیصلہ وزارت داخلہ کا اختیار ہے۔

دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔ امریکا کے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیرِ ڈونلڈ لو کے دورہ انڈیا اور بنگلا دیش پرتبصرہ نہیں کریں گے۔ کسی ملک کا دورہ دونوں ممالک کے ترجیحات کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں