ہندو انتہاپسندوں کی دھمکی؛ دوسرا ٹیسٹ منتقل کرنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2024
سیریز کے آغاز سے قبل ہندو تنظیم مہاسبھا نے بنگلادیش کیخلاف میچ میں احتجاج کی دھمکی دی تھی (فوٹو: فائل)

سیریز کے آغاز سے قبل ہندو تنظیم مہاسبھا نے بنگلادیش کیخلاف میچ میں احتجاج کی دھمکی دی تھی (فوٹو: فائل)

ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بنگلادیشی ٹیم کو دھمکیاں ملنے کے بعد سیریز کا دوسرا ٹیسٹ منتقل کرنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کیخلاف سیریز کا دوسرا میچ کانپور میں منعقد ہونا تھا تاہم ہندو انتہا پسند تنظیم مہاسبھا نے دھمکی دی تھی کہ وہ اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کریں گے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں سابق وزیراعظ، حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہندوؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس لیے کانپور میں شیڈول سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں احتجاج کیا جائے اور بنگلادیشی ٹیم کو کھیلنے نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے سے پہلے دھمکیاں ملنے لگیں

دوسری جانب بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ تمام ضروری اقدامات کیے ہیں اور متعلقہ حکام کے ساتھ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ اسٹیڈیم دونوں ٹیموں کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: تاریخی فتح؛ بنگلادیشی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

واضح رہے کہ بنگلادیش کو پہلا ٹیسٹ 19 ستمبر سے چنئی اور 27 ستمبر سے کانپور میں دوسرا ٹیسٹ کھیلنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔