اقوام متحدہ کے وفد کی حکومت کو مکلی قبرستان کی بحالی کیلیے مدد کی یقین دہانی

وفد نے موسمیاتی چیلنجز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ میں موسمیاتی ڈائیلاگ منعقد کرنے کی تجویز دی


ویب ڈیسک September 12, 2024
فوٹو: ایکسپریس نیوز

اقوام متحدہ کے وفد نے چیف سیکریٹری سندھ سے ملاقات کی جس میں مکلی قبرستان کے تحفظ اور بحالی کے لیے اقوام متحدہ اور حکومت سندھ کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے 8 رکنی وفد نے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے تاریخی مکلی قبرستان، لیونگ انڈس، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے 2022 کے سیلاب متاثرین کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ کمشنرز کو سندھ میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے وفد نے سندھ میں موسمیاتی چیلنجز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ میں موسمیاتی ڈائیلاگ منعقد کرنے کی تجویز دی اور سندھ میں توانائی بحران پر بھی تیکنیکی تعاون کی پیشکش کی۔

آصف حیدر شاہ نے کہا کہ عالمی ورثہ مکلی قبرستان کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی اداروں کی مدد کی ضرورت ہے جس پر وفد نے یقین دہانی کرائی کہ مکلی قبرستان کے تحفظ اور بحالی کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔ اقوام متحدہ کے وفد نے تاریخی مکلی قبرستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں