قومی جونیئر فٹبال ٹیم کی ساف انڈر17 چیمپئن شپ میں شمولیت پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا

ذوالفقار بیگ  جمعرات 12 ستمبر 2024
فوٹو: پاکستان فٹبال فیڈریشن

فوٹو: پاکستان فٹبال فیڈریشن

  اسلام آباد: قومی جونیئر فٹبال ٹیم کی ساف انڈر17 چیمپئن شپ میں شمولیت پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو پھر سے کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ساف انڈر17 چیمپئن 20 سے 30 ستمبر تک بھوٹان کے شہر تھمپو میں کھیلی جائے گی جس میں شرکت کیلٸے جونیٸر ٹیم نے 16 ستمبر کو وفاقی دارالحکومت سے روانہ ہونا ہے تاہم ایونٹ میں روانگی کیلٸے اسے حکومتی اجازت درکار ہے جو تمام دستاویزات جمع کرانے کے باوجود تاحال وزارت بین الصوباٸی رابطہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے نہیں دی گٸی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ایونٹ میں شرکت کیلٸے این او سی دینے کی بجاے مزید مشکلات پیدا کرنے کیلٸے پی ایف ایف کو پھر سے کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کردی جبکہ فیڈریشن نے 16 ستمبر کو ٹیم روانگی کیلٸے ٹکٹیں بھی خرید رکھی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔