صدرآصف زرداری کا سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر زور

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات، سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات  میں سندھ کی مجموعی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

صدر مملکت نے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیریئنز کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی وزیر سندھ سردار محمد بخش خان مہر بھی موجود تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔