- دوسرا ٹیسٹ؛ 4 قومی کرکٹر کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
- سعودی عرب کا سیزنل ورک ویزوں کی مدت میں توسیع کا اعلان
- دوسرا ٹیسٹ؛ صائم، عبداللہ کی ناکامی! امام الحق کی واپسی کا امکان
- پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بجلی منقطع کردی گئی
- کراچی دھماکا؛ دہشتگردوں نے غیرملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے حملہ کیا، ابتدائی رپورٹ
- پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ
- پاکستان جنگ سے متاثر فلسطین و لبنان کیلیے 200 ٹن امدادی اشیا بھیجے گا
- ٹھٹھہ؛ ہندو یاتریوں کو لے جانے والی گاڑی اُلٹنے سے 15 افراد زخمی
- دیواریں بولتی بھی ہیں مگر...
- بھارت میں اسلام سے نفرت پر مبنی اشتعال انگیز تقریروں، واقعات میں غیرمعمولی اضافہ
- عدلیہ کی خودمختاری تباہ کرنا ماضی کے بُرے فیصلوں کا حل نہیں ہے، شاہد خاقان
- دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا
- اسرائیل پرحملے، امریکا نے ایران کے توانائی کے شعبے پر مزید پابندیاں عائد کر دیں
- ٹیم نہیں خود کو بچانا پاکستانی کرکٹرز کی ترجیح
- گھر میں ماؤنٹ ایورسٹ چڑھنے کا انوکھا کارنامہ
- دوبارہ سیل ہوجانے والا کین ایجاد
- ٹک ٹاک اپنی کمیونٹی کی ذہنی بہبود کی حمایت کے لیے پرعزم
- فیصل آباد؛ فلائی اوور کا موڑ کاٹتے ہوئے دو موٹر سائیکلیں نیچے گرگئیں، دو نوجوان جاں بحق
- وزیر اعلیٰ کے پی کا دکی حملے میں مزدوروں کے قتل پر اظہار افسوس
- سندھ بار کونسل کی 12 اکتوبر کو کراچی میں عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کی حمایت
بجلی کی عدم فراہمی ؛ یوسف گوٹھ کے مکینوں کا حب ریور روڈ پہ احتجاج
کراچی: بلدیہ حب ریور روڈ پر یوسف گوٹھ کے مکینوں نے بجلی و پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا جس کے باعث کراچی اورحب کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیا، مصروف شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام کے سبب ہزاروں شہری پھنس گئے، یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر بھی سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔
ایکسپریس کے مطابق گزشتہ روز یوسف گوٹھ کے مکینوں کی بڑی تعداد نے بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے خلاف صبح آٹھ بجے کے لگ بھگ حب ریور روڈ کے دونوں ٹریک بند کردیئے۔ مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ مشتعل مظاہرین نے سڑک پر ٹائر بھی جلائے۔
مصروف شاہراہ کی بندش سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، کراچی اور حب کے درمیان ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی، حب جانے والی گاڑیوں کو سعید آباد کی طرف بھیجا جانے لگا۔ ناردرن بائی پاس پر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک جام ہوگیا۔
یوسف گوٹھ سے نیول کالونی تک ہیوی ٹریفک کا رش لگ گیا، ٹریفک جام میں شہری پھنس کر رل گئے۔ حب ریور روڈ پراحتجاج کے باعث یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر سرگرمیاں معطل ہوگئیں جبکہ بندرگاہ پرگاڑیوں کی آمد ورفت کا سلسلہ بھی رک گیا۔
پولیس نے مظاہرین سے متعدد مرتبہ مذاکرات کی کوشش کی لیکن مظاہرین نے بجلی بحال ہونے تک احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ پولیس کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ یوسف گوٹھ میں گزشتہ پانچ روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جب تک بجلی بحال نہیں ہوگی وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے، آخری اطلاع پر یوسف گوٹھ کے مکینوں کی جانب سے احتجاج جاری تھا جس کے باعث حب ریورروڈ پر بدترین ٹریفک جام رہا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق علاقے کے چار پی ایم ٹیز پر سولہ کروڑ سے زائد کے واجبات ہیں۔ پولیس کےمطابق کے الیکٹرک نے ہر پی ایم ٹی کے کم ازکم پچاس بلوں کی ادائیگی پر بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن مظاہرین ایک بھی جمع کرانے کو تیار نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔