لیپ ٹاپ کی اسمگلنک میں ملوث ملزم گرفتار، 576 لیپ ٹاپ اور گاڑی برآمد

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 12 ستمبر 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

  کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے لیپ ٹاپ کی اسمگلنک اور خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے 576 لیپ ٹاپ اور گاڑی برآمد کرلی۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر چھاپہ کارروائی کرتے ہوئے مین نیشنل ہائی وئے روڈ سے ایک ملزم شیراز کو گرفتار کرکے 576 غیر قانونی اور ایک گاڑی سوزکی وین برامد کرلی۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ غیر قانونی لیپ ٹاپ شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف جگہوں پر گاڑیوں کے ذزیعے سپلائی و فروخت کرتا تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے لیپ ٹاپ کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث دیگر کارندوں کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔