وجے ورما کو بلاک بسٹر نیٹ فلکس سیریز ’سیکرڈ گیمز‘ سے نکالے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ اداکار اداکار وجے ورما اس وقت نیٹ فلکس سیریز IC 814 میں اپنی بہترین کارکردگی کے باعث شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور انہوں نے حالیہ انٹرویو میں اپنی کیریئر کے ابتدائی مشکل دنوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں وجے نے انکشاف کیا کہ انہیں ہدایتکار انوراگ کشیپ کی مقبول ویب سیریز سیکریڈ گیمز میں ایک کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا، لیکن بعد میں انہیں بغیر کسی وضاحت کے اس پروجیکٹ سے ہٹا دیا گیا۔

وجے ورما نے کہا، ’میں نے سیکریڈ گیمز کے لیے اپنے کاسٹیوم کے ناپ تک لے لیے تھے لیکن پھر اچانک مجھے نکال دیا گیا۔‘

اداکار کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ان کے کیریئر کا ایک مشکل وقت تھا لیکن انہوں نے امید کا دامن نہیں چھوڑا اور انہیں زویا اختر کی فلم ’گلی بوائے‘ میں موئین کے کردار کے بعد حقیقی کامیابی ملی جس کے بعد ان کے پاس مسلسل پروجیکٹس کی آفرز آنے لگیں۔

یاد رہے کہ وجے ورما جلد ہی اپنی تمل ڈیبیو فلم ’سوریہ 43‘ میں بھی نظر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔