جیدیپ اہلاوت نے 1.32 کروڑ کی لگژری مرسڈیز کار خریدی

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار جیدیپ اہلاوت نے حال ہی میں ایک لگژری مرسڈیز بینز جی ایل ایس خریدی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرسڈیز بینز جی ایل ایس کی قیمت 1.32 کروڑ روپے سے شروع ہوتی ہے اور اسے بھارت میں مشہور شخصیات کے درمیان بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

مرسڈیز بینز جی ایل ایس کا نیا ماڈل رواں سال متعارف کروایا گیا، جس میں ایک نیا پیٹرول انجن شامل ہے۔

جیدیپ اہلاوت اس وقت اپنے نئے پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، جن میں زی 5 کی ’دی بروکن نیوز 2‘ شامل ہیں۔

اداکار جلد ہی سری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اکیس‘ میں نظر آئیں گے جو اگلے سال ریلیز ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔