شاہ رخ خان کی میگا بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ نے جاپان کا رخ کرلیا

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’جوان‘ جلد ہی جاپانی سینما گھروں میں دھوم مچانے والی ہے۔

2023 میں عالمی سطح پر ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد، یہ فلم اب 29 نومبر 2024 کو جاپان میں ریلیز ہو رہی ہے۔

شاہ رخ خان نے فلم کا جاپانی پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا، ’ایک کہانی جسٹس کی… انتقام کی… ولن اور ہیرو کی… ایک کہانی جوان کی… آ رہی ہے جاپان کے تھیٹرز میں پہلی بار!!! تو اب بس ایک سوال- ریڈی آہ؟ وہی آگ اور ایکشن جو آپ کو پسند آیا، جاپان میں ماس سے بھرپور انٹری کرنے جا رہا ہے۔‘


View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

’جوان‘ 2023 میں 1148 کروڑ روپے کما کر سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں میں شامل ہو چکی ہے۔

فلم کی پروڈکشن گوری خان اور گورو ورما نے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے کی ہے۔ اس میں شاہ رخ خان کے ساتھ ناینتھارا، وجے سیتھوپتی، دیپیکا پڈوکون، پریامانی، اور سانیا ملہوترا بھی اہم کرداروں میں نظر آئے جبکہ فلم کی ہدایت کاری معروف ڈائریکٹر اٹلی کمار نے کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔