- برطانوی سیریز ’ڈاکٹر ہو‘ کی سب سے بڑی کلیکشن کا اعزاز امریکی باپ بیٹے کے نام
- بھارت: ایک کمرے اپارٹمنٹ کے کرائے نے صارفین کو چکرا دیا
- پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیاں، فرضی ڈیوٹی لگا کر لاکھوں روپے لوٹے گئے
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ برہان انٹرچینج اور ڈی چوک پر پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکنان گرفتار
- امریکا: بچوں کا ویکسینشن پروگرام اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- غیرملکی ائیرلائنز کو اندرون ملک اضافی پروازوں کی اجازت سے پی آئی اے کا بزنس متاثرہوا، جی ایم
- غار سے بچائے گئے 188 سالہ شخص کی ویڈیو وائرل، اصل حقیقت کیا؟
- شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے
- اسرائیلی وزیراعظم نے میرے باتھ روم میں جاسوسی آلات لگائے تھے، بورس جانسن
- کم وقت میں اسٹرا سے جوس پینے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
- سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلیے منظور
- ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق
- انڈے کو بغیر ٹوٹے بلند ترین اونچائی سے گرانے کا نیا عالمی ریکارڈ
- 5 ہزار ٹپ نہ دینے پر نرس کی سفاکانہ غفلت؛ نومولود ہلاک
- ماہرین نے کافی اور تیز کولڈرنکس پینے کے نقصانات سے خبردار کردیا
- گوگل سرچ انجن میں نئے اے آئی فیچرز شامل
- داتا دربار سے اغوا لڑکی بازیاب؛ خاتون اغوا کار گرفتار
- کراچی؛ میٹرک سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان آج شام ہوگا
- ملائیشیاء کے وزیراعظم دورۂ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
- ڈیانا بیگ سری لنکا کیخلاف محض 1 بال کرواکر کیوں باہر ہوگئیں تھی؟
وزیراعظم کی درخواست پر توانائی کمپنیاں بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی پر رضامند
اسلام آباد: توانائی کمپنیوں نے بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی کی تجویز دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی درخواست پر مقامی انرجی کمپنیز لبرٹی پاور پروڈیوسرز اور دیگر بجلی کمپنیز نے بھی ہاتھ بڑھاتے ہوئے حکومت کی جانب سے بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔
لبرٹی پاور پروڈیوسرز کے بعد گل احمد انرجی پاور پلانٹ نے بھی ٹریف میں کمی کا عندیہ دے دیا۔ چیئرمین گل احمد انرجی پاور پلانٹ نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران کے لیے سب مل کر کام کریں۔ اولین ترجیح پاکستانی عوام کے لیے بجلی کے ٹیرف میں کمی لانا ہے۔
گل احمد ونڈ پاور لمیٹڈ نے ملک کی معاشی بہبود اور صارفین کے لیے سستی توانائی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور ٹریف میں کمی کا عندیہ دے دیا۔ گل احمد انرجی پاور پروڈیوسر کے چیئرمین دانش اقبال نے کہا کہ توانائی کے مسائل کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت پروڈیوسرملکی مفاد میں بہتری کے لییےکوشاں ہیں، ملکی مفاد اولین ترجیح ہے۔ دانش اقبال نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستانیوں کے لیے بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے آسانی کرنا ہے، ہم اپنے لینڈرز اور فارن شیئر ہولڈرز سے بات کرینگے کہ وہ پاکستان کے لیے سوچیں، ونڈ اور سولر پلانٹ کے ذریعے بجلی بنائی جائے گی تو ٹیرف بہت کم ہوجائےگا،ملک میں بجلی کی طلب زیادہ پیداوار کم ہے۔
دانش اقبال کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی ہوگی تو بجلی کے ٹیرف میں بھی مثبت اثر آئے گا، ہمیں کوشش کرنی ہےبیرونی سرمایہ کاروں کو لائیں اور سستی بجلی بنائیں، ہمیں ان سے بات چیت کرکے کوئی راستہ نکالنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔