کراچی: پولیس مقابلوں میں 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 13 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 6 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تیموریہ پولیس نے بفرزون ہاورن شاپنگ مال کے قریب مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکوؤں 18 سالہ عاطف عرف آصف اور 40 سالہ جاوید کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک 30 بور اور دوسری نائن ایم ایم پستول، لوڈ میگزین اور رضویہ تھانے کی حدود سے چھینی گئی 70 موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پاک کالونی پولیس نے جہاں آباد اسکول والی گلی ماسٹر کانٹے کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں 22 سالہ اکرم اور 25 سالہ عبدالرحمٰن کو زخمی حالت میں تیسرے ساتھی نعمان سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کاز وے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کامران کو زخمی حالت میں اس کے ساتھی فیضان سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں 2 موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، پولیس نے مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید ، سول اور جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔