چیمپئنز ون ڈے کپ: افتتاحی میچ میں مارخورز کی پینتھرز کو 160 رنز سے شکست

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
کامران غلام سنچری کے بعد دعا کررہے ہیں( فوٹو: پی سی بی)

کامران غلام سنچری کے بعد دعا کررہے ہیں( فوٹو: پی سی بی)

فیصل آباد: چیمپئنز ون ڈے کپ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں مارخورز نے پینتھرز کو 160 رنز سے شکست دے دی۔

فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں مارخورز کے 348 رنز کے تعاقب میں پینتھرز کی پوری ٹیم 34.5 اوورز میں 187 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

قبل ازیں پینتھرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مارخورز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر347 رنز بنائے۔

مارخورز کی طرف سے کامران غلام نے 115 رنز کی شاندار انگز کھیلی، عبدالصمد نے 62رنز بنائے، افتخار احمد 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کپتان محمد رضوان 45 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ون ڈے کپ: افتتاحی میچ میں مارخورز کی پینتھرز کو 160 رنز سے شکست

پینتھرز کی جانب سے محمد حسنین اور مبصر خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پینتھرز کی ٹیم 187 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، پینتھرز کی جانب سے عماد بٹ 77 رنز بناکر نمایاں رہے، مبصر خان 33، اسامہ میر 21 اور صائم ایوب 20 رنز بناسکے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ون ڈے کپ؛ آئمہ بیگ افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی

مارخورز کی طرف سے نسیم شاہ اور عاکف جاوید نے 3،3 ، شاہ نواز دھانی نے 2 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔