کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 13 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: اورنگی ٹاؤن اور بوٹ بیسن میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے 10 نمبر چمچہ ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

پاکستان بازار پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 25 سالہ سہیل کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس واقعہ سے متعلق مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

دریں اثنا بوٹ بیسن کے علاقے دعا ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 28 سالہ الہی بخش نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

بوٹ بیسن پولیس کے مطابق فائرنگ کا ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے اور اس حوالے سے پولیس مضروب سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔