- ملکی سیاسی صورتحال: وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی
- پی آئی اے کی ائرہوسٹس کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی
- باپ کی اپنی بیٹی سے محبت کی انوکھی مثال
- بیٹی کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی جھوٹی کال پر ماں شدت غم سے ہلاک
- برطانوی سیریز ’ڈاکٹر ہو‘ کی سب سے بڑی کلیکشن کا اعزاز امریکی باپ بیٹے کے نام
- بھارت: ایک کمرے اپارٹمنٹ کے کرائے نے صارفین کو چکرا دیا
- پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیاں، فرضی ڈیوٹی لگا کر لاکھوں روپے لوٹے گئے
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ برہان انٹرچینج اور ڈی چوک پر پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکنان گرفتار
- امریکا: بچوں کا ویکسینشن پروگرام اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- پی آئی اے میں 13 برس سے کوئی بھرتی نہیں ہوئی، جی ایم
- غار سے بچائے گئے 188 سالہ شخص کی ویڈیو وائرل، اصل حقیقت کیا؟
- شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلیے بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے
- اسرائیلی وزیراعظم نے میرے باتھ روم میں جاسوسی آلات لگائے تھے، بورس جانسن
- کم وقت میں اسٹرا سے جوس پینے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
- سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلیے منظور
- ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق
- انڈے کو بغیر ٹوٹے بلند ترین اونچائی سے گرانے کا نیا عالمی ریکارڈ
- 5 ہزار ٹپ نہ دینے پر نرس کی سفاکانہ غفلت؛ نومولود ہلاک
- ماہرین نے کافی اور تیز کولڈرنکس پینے کے نقصانات سے خبردار کردیا
- گوگل سرچ انجن میں نئے اے آئی فیچرز شامل
اسپین کی میزبانی میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اہم ممالک کا اجلاس ہوگا
میڈرڈ: اسپین اور ناروے کی حکومتوں نے کہا ہے کہ جمعے کو میڈرڈ میں کئی مسلمان اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا جہاں تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل اسرائیل-فلسطین پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے وزیرخارجہ جوز مینوئل البیئرز کی میزبانی میں اجلاس ہوگا، جس میں ان کے یورپی ہم مناصب، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل اور غزہ کے لیے عرب-اسلامک کونٹیکٹ گروپ کے اراکین شریک ہوں گے۔
ناروے کے وزیرخارجہ ایسپن بارتھ ایڈی نے کہا کہ فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ بھی میڈرڈ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں جو بنیادی مسئلہ حل کرنا ہے وہ فلسطینی ریاست کا قیام یا اس کی طرف معقول راستہ تجویز کرنا اور فسلطینی اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور دیگر ممالک خصوصاً سعودی عرب کے درمیان تعلقات کا قیام بھی اسرائیل کے اہم ہے۔
یاد رہے کہ دو ریاستی حل میڈرڈ کانفرنس 1991 اور اوسلو معاہدہ 95-1991 میں عالمی برادری کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا تاکہ دہائیوں سے جاری مسئلے کا بہتر حل نکالا جائے لیکن اس کے باوجود آج تک امن عمل مکمل نہیں ہوا۔
غزہ رابطہ گروپ عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کا ایک اقدام ہے، جس میں مصر، سعودی عرب، قطر، اردن، انڈونیشیا، نائیجیریا اور ترکی شامل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔