این اے 171 رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

رحیم یار خان: جنوبی پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 پر ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حلقہ این اے 171 کے ٹوٹل 301 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج مکمل ہوگئے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین 116429 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔

پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ 58251 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ 3522 ووٹ کے ساتھ تحریک لبیک کے امیدوار تیسرے نمبر پر رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔