- شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس، وزیر اعظم کا انتظامات پر اظہار اطمینان
- لطیف کھوسہ روڈ بلاک کیس میں عدم ثبوت پر بری
- 90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
پاکستان جلد جنوبی امریکی ممالک کو مصنوعات برآمد کرے گا
اسلام آباد: پاکستان حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے جلد ہی جنوبی امریکی تجارتی بلاک MERCOSUR میں شمولیت اختیار کرے گا۔
امریکی تجارتی بلاک میں شرکت کی وفاقی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے جس میں اس سے قبل پاکستان اور MERCOSUR کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدے میں سقم کے باعث پیش رفت نہیں ہوسکی تھی اور اب وزیر اعظم شہباز شرہف نے کابینہ میں تجارتی معاہدے کے حوالے سے ہونے والی تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزارت تجارت کی جانب سے حکومت پاکستان اور مذکورہ تجارتی بلاک کے درمیان تجارتی معاہدے کے فریم ورک منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کیا گیا تھا اور حکومت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ جنوبی امریکی تجارتی بلاک ابتدائی طور پر ترجیحی تجارتی معاہدے پر متفق ہے اور جسے بعد ازاں آزاد تجارتی معاہدے میں تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔
وزارت تجارت کی جانب سے کابینہ کو یہ بھی بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ کی ابتدائی منظوری کے بعد ہی بلاک میں موجود ممالک سے بات کا آغاز کیا گیا تھا جس کے بعد برازیل، ارجنٹائن، یوراگوئے اور پیراگوئے ابتدائی معاہدے کے لیے تیار تھے۔ وزارت تجارت کے مطابق ملک کی برآمدات بڑھانے کی پالیسی کے تحت جنوبی امریکی ممالک کی مارکیٹ کا انتخاب کیا گیا تھا کہ جہاں پاکستان کو امید تھی کہ وہ اپنی برآمدات کو مزید فروغ دے سکے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔