لاہور میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد جہنم واصل

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 لاہور: لاہور میں ڈیرہ غازی خان کوئٹہ روڈ سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی تھی، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم کو دیکھ کر ان پر فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، جبکہ دو دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دستی بم، دو رائفلیں ، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ پنجاب فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی ٹیموں نے کوئٹہ روڈ اور ملحقہ شاہراہوں پر ناکہ بندی کر لی ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔