- شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس، وزیر اعظم کا انتظامات پر اظہار اطمینان
- لطیف کھوسہ روڈ بلاک کیس میں عدم ثبوت پر بری
- 90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 74 واں اجلاس، چیمپئنز کپ کو آئین میں شامل کرنے کی تجویز
کراچی: پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 74 واں اجلاس گذشتہ روز فیصل آباد میں چیئرمین محسن نقوی کی زیرصدارت منعقد ہوا، ارکان نے چیمپئنز کپ کو آئین 2014 میں شامل کرنے کی تجویز دے دی۔
پی سی بی کے مطابق بورڈ آف گورنرز کو چیمپئنز ون ڈے کپ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کا آغاز جمعرات کی سہ پہر فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں مارخورز اور پینتھرز کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوا، ارکان نے ٹورنامنٹ کے ساتھ شراکت کیلیے کمرشل اور میڈیا اداروں کو راغب اور راضی کرنے میں محسن نقوی کی کوششوں کو سراہا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ون ڈے کپ میں شریک قومی کرکٹرز میچ فیس سے لاعلم
ایونٹ میں ملک کے بہترین کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں، بورڈ آف گورنرز نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ ٹی ٹوئنٹی اور چار روزہ فارمیٹ کے ایونٹس کی طرح چیمپئنز کپ کو بھی پی سی بی آئین 2014 میں شامل کیا جائے ، یوں یہ سالانہ کیلنڈر کا حصہ بن جائے گا، اس سے ڈومیسٹک کرکٹ کے نظام میں تسلسل اور مستقل مزاجی آئے گی۔
ارکان نے کہا کہ فیصل آباد میں شائقین کے زبردست جوش وخروش کو دیکھتے ہوئے پی سی بی کو اقبال اسٹیڈیم کا مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہیے ، اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کر کے وینیو کو بحال کیا جائے، اس طرح ایک بار پھر دو طرفہ بین الاقوامی سیریز کی میزبانی ہو سکے گی۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ون ڈے کپ؛ اسکواڈز اور کپتانوں کا اعلان ہوگیا
ڈیزائن اور کام کے دائرہ کار پر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی پیش رفت پر بورڈ آف گورنرز کو اپ ڈیٹ فراہم کیا گیا، ممبران نے پروجیکٹس پر مکمل حمایت اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے ، ایک بار جب پروجیکٹس مکمل ہو جائیں گے تو یہ پاکستان اور ملکی کرکٹ کے امیج اور پروفائل کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔