جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز،افغان ٹیم میں راشد خان کی واپسی

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

  کراچی: افغانستان نے جنوبی افریقہ سے پہلی باہمی ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، تجربہ کارآل راؤنڈر راشد خان کی واپسی ہو گئی، وہ ورلڈکپ کے بعد پہلا میچ کھیلیں گے

انجری کے سبب ابراہیم زدران اور مجیب الرحمان بدستور عدم دستیاب ہیں، نئے پلیئر بلال سمیع کے ساتھ درویش رسولی اور عبدالملک بھی منتخب کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان نے ایشین کرکٹ کونسل سے کیا خواہش کردی؟

17 رکنی اسکواڈ حشمت اللہ شاہدی (کپتان ) رحمت شاہ، رحمان اللہ گرباز، اکرام علی خیل، عبدالملک، ریاض حسن، درویش رسولی، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، ننگیالیہ کھروٹے، اے ایم غضنفر، فضل حق فاروقی، بلال سمیع، نوید زدران اور فرید احمد پر مشتمل ہے۔

یو اے ای میں تین میچز کی سیریز کا آغاز18 ستمبرکو ہوگا، تینوں میچز شارجہ میں شیڈول ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔