لبوشین نے امپائر سے الجھ کر خود کو مشکل میں ڈال دیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

  کراچی: آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین نے کلب میچ میں امپائر سے الجھ کر خود کو مشکل میں ڈال دیا۔

برسبین میں ٹی 20 میکس ایونٹ کا سیمی فائنل گذشتہ دنوں کھیلا گیا، ویلیز کے خلاف ریڈلینڈز کی قیادت کرنے والے مارنس لبوشین اس وقت غصے میں آگئے جب فیلڈ امپائر نے حریف سائیڈ کے ایک بیٹر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

لبوشین کا خیال تھا کہ وہ صاف کیچ ہوئے ہیں، انھوں نے امپائر سے بحث کی جو اگلی گیند کے بعد بھی جاری رہی، اس پر امپائرز نے انھیں وہاں سے جانے کو کہا اور اوور کے اختتام پر آپس میں کرکٹر کے رویے پر بات کی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ چمپئین شپ آف لیجینڈز؛ آسٹریلیا نے بھارت کو دھول چٹادی

میچ کے بعد انھیں لیول 2 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا، جس پر کرکٹ آسٹریلیا اب ان کے خلاف ایکشن لے سکتا ہے، ٹریبونل سماعت بھی ممکن کو گی،انھیں 19 ستمبر سے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ لینا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔