شادی کی تقریب میں نشے میں دھت پولیس اہلکار کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

کراچی میں نشے میں دھت پولیس اہلکار کی فائرنگ سے شادی میں شریک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ کے قریب فائرنگ کا واقعہ شادی کی تقریب میں پیش آیا۔ فائرنگ سے تقریب میں موجود 22 سالہ نوجوان ارسلان جاں بحق ہوگیا۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کا خالی خول تحویل میں لے لیا۔

مقتول اپنے دوست کے ساتھ مشترکہ دوست کی شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا۔شادی کی تقریب میں پاکستان بازار تھانے کا اہلکار کاشف بھی آیا تھا۔ کاشف نشے میں تھا جس نے اپنے پستول سے اندھا دھند  ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ارسلان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔  پولیس نے مقتول کے بھائیوں کے بیانات لینے کے بعد لاش ان کے حوالے کر دی ، پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ کاشف کی گرفتاری کے لیے پاکستان بازار تھانے رابطہ کیا ہے جبکہ اس کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔