- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
- مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائد
- ٹیسلانے 27 ہزار سے زیادہ سائبر ٹرکس واپس منگوالیے
- پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کے ٹاپ باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی
- کے الیکٹرک نے صارفین کیلیے ڈسکاؤنٹ پروگرام ’’اسٹار ریوارڈ‘‘ متعارف کرا دیا
- کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح میں کمی کا مطالبہ
- سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
- وزیر داخلہ کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
- قصور میں ناکہ زن ڈاکو نے درجنوں راہگیروں کو لوٹ لیا، پولیس کا کارروائی سے انکار
- وفاقی حکومت کا لیہ میں سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ
- ایف بی آر اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیکس اتھارٹیز کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا
- شہریوں کے نام پر جاری غیر قانونی سمیں افغان باشندے کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
- ٹرمپ کا کیس سننے والے جج کو دھمکی دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد
- پاک انگلینڈ سیریز؛ تیسرے ٹیسٹ کا مقام تبدیل ہونے کا امکان
- عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ
ملائکہ اروڑا کے والد کی موت کی وجہ کیا؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا نے 11 ستمبر کی صبح اپنے اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی جبکہ گزشتہ روز ممبئی میں اُن کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔
انیل مہتا کی خودکشی کے وقت، اُن کی دونوں بیٹیاں ملائکہ اروڑا اور امریتا راؤ اپنے والد کی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھیں بلکہ ملائکہ تو کام کے سلسلے میں شہر سے باہر تھیں۔
ملائکہ اروڑا کے والد کی لاش کا پوسٹ مارٹم 11 ستمبر کی رات 8 بجے ممبئی کے کوپر اسپتال میں کیا گیا جس کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
مزید پڑھیں: ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی سے قبل بیٹیوں سے فون پر کیا کہا تھا؟
بھارتی میڈیا کے مطابق انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اُن کی موت اونچائی سے چھلانگ لگانے کے باعث جسم پر لگنے والی چوٹوں اور متعدد زخموں کی وجہ سے ہوئی جوکہ خودکشی کے زمرے میں ہی آتی ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ہماری فرانزک ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں، ہم ہر پہلو سے حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں لیکن اب تک کی تفتیش کے مطابق انیل مہتا نے خودکشی ہی کی ہے۔
انیل مہتا نے سوگواران میں ان کی بیٹیاں، اداکارہ ملائکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور سابقہ اہلیہ جوائس پولی کارپ چھوڑے ہیں۔
یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ کی عمر صرف 11 سال تھی کہ جب ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، والدین کی علیحدگی کے بعد، ملائکہ اور اُن کی چھوٹی بہن امریتا راؤ اپنی والدہ کے ساتھ رہیں۔
مزید پڑھیں: ملائکہ اروڑا کے والد کی آخری رسومات ادا کردی گئیں
طلاق کے بعد کافی عرصے تک ملائکہ اروڑا کے والدین علیحدہ رہے لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے انیل مہتا اپنی سابقہ اہلیہ جوائس کے ساتھ ہی رہ رہے تھے اور خودکشی کے وقت بھی جوائس اپنے سابق شوہر کی رہائش گاہ پر ہی موجود تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔