- رحیم یار خان کچے میں پولیس آپریشن، سابق ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ کی شہادت میں ملوث دو ڈاکو ہلاک
- کراچی؛ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک، چھیپا حکام
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- IMFپروگرام پروفاق اورصوبوں کوایک پیج پرآناہوگا، شہبازرانا
- سپریم کورٹ: PTIپارٹی الیکشن نظرثانی کیس11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
مسواک زیادہ بہتر یا ٹوتھ برش؟ سائنسدانوں نے بتادیا
منہ کی بیماریوں کی بڑھتی ہوئی شرح کے ساتھ ساتھ اس کی روک تھام اور علاج کے لیے موثر مصنوعات کی عالمی ضرورت بھی بڑھ گئی ہے ۔ تاہم منہ کی صفائی کرنے والے جدید آلات نے سب سے مؤثر منہ کی صفائی کرنے کے طریقے کو نظر انداز کر دیا ہے اور وہ ہے مسواک۔
مسواک پرانے زمانوں میں عرب، عراقی، یونانی اور رومی معاشروں میں دانتوں کی صفائی کے لیے عام تھی۔ حال ہی میں ایک کیمیائی معائنے سے انکشاف ہوا ہے کہ مسواک میں قدرتی اجزاء کی بھرمار ہوتی ہے جو کہ ٹوتھ برش میں نہیں ہوتی۔
معائنے میں پایا گیا کہ مسواک میں ایسکوربک ایسڈ، tri-methylamine، کلورائیڈ، فلورائیڈ، سلیکا،ریسنز اور سلواڈورین شامل ہیں جو سوجن اور زخمی مسوڑھوں کو ٹھیک کرنے اور مسوڑھوں پر محرک اثر پیدا کرنے، ٹارٹر اور دیگر میل کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مزید برآں یہ اجزا دانتوں کی سخت بافتوں کو دوبارہ معدنیات سے پاک کرنے بھی مدد کرتے ہیں، دانتوں کو سفید کرتے ہیں، جراثیموں سے رکاوٹ فراہم کرتے ہیں، اور لعاب کے بہاؤ کو بڑھاتے ہیں۔
اس کے علاوہ مسواک میں صحت بخش تیل، ٹینک ایسڈ، سلفر اور اسٹرولز بھی ہوتے ہیں جو انفیکشن کو روکتے ہیں، بدبو اور جراثیم کش خصوصیات سے منسوب ہوتے ہیں، دانتوں کو خراب ہونے سے روکتے ہیں اور ذائقے کے احساس کو بہتر بناتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔