عمران خان جتنی دیر جیل میں رہیں گے ان کی جان کو خطرہ ہے، عمر ایوب

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
آئی پیز کے معاہدے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئے، عمر ایوب:فوٹو:فائل

آئی پیز کے معاہدے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئے، عمر ایوب:فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما عمرایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھیں گے ان کی جان کو خطرہ ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے گرفتار کیا گیا۔ سانحہ پارلیمنٹ پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔ آرمی چیف اور وزیراعظم فوری انکوائری کروائیں کہ کون تھا جس نے عوامی نمائندوں کے ساتھ ظلم کیا۔ میں ڈی جی آئی ایس پی آر سے کہوں گا کہ اس واقعہ کی انکوائری کروائیں۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام نے ان کے چیپٹر بند کردئیے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز بوگس ہیں۔ ان کو کل یا پرسوں رہا ہوجانا چاہیے تھا۔ بانی پی ٹی آئی کا کسی مقدمے میں کوئی کردار نہیں۔ عمران خان جتنی دیرجیل میں رہیں گے ان کی جان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدے ن لیگ کے دور اور پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئے۔ اس معاہدے کے تحت آپ بجلی بنائیں یا نہ بنائیں آپ کو ادائیگکی ہو جاتی ہے۔ میں وزیر توانائی تھا تو ریٹ اڑھائی سینٹ پر لے آئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔