- راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان
- راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملتوی
- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
- مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائد
- ٹیسلانے 27 ہزار سے زیادہ سائبر ٹرکس واپس منگوالیے
- پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کے ٹاپ باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی
- کے الیکٹرک نے صارفین کیلیے ڈسکاؤنٹ پروگرام ’’اسٹار ریوارڈ‘‘ متعارف کرا دیا
- کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح میں کمی کا مطالبہ
- سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
- وزیر داخلہ کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
- قصور میں ناکہ زن ڈاکو نے درجنوں راہگیروں کو لوٹ لیا، پولیس کا کارروائی سے انکار
آئمہ بیگ کی فیشن برانڈ کے مالک کیساتھ ڈیٹنگ کی خبریں سرگرم
کراچی: پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ کے مالک زین احمد کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
گزشتہ کچھ عرصے سے آئمہ بیگ مختلف تنازعات کا شکار رہی ہیں، پہلے گلوکارہ اور اداکار شہباز شگری کی منگنی ٹوٹ گئی تھی جس کی وجہ سے اُنہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کے بعد آئمہ بیگ اور معروف گلوکار ساحر علی بگا کے درمیان لفظی تکرار رہی، اس کے علاوہ گلوکارہ کو اکثر اُن کے بولڈ لباس کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
اب آئمہ بیگ ایک بار پھر سوشل میڈیا اور خبروں کی زینت بن گئی ہیں، گلوکارہ کی حالیہ تصاویر دیکھ کر مداح تجسس کا شکار ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: شہباز شگری سے منگنی توڑنا میرا فیصلہ تھا، آئمہ بیگ
حال ہی میں آئمہ بیگ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوریز میں فیشن برانڈ ‘راستہ’ کے مالک زین احمد کے ہمراہ اپنی چند تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد سے دونوں کی ڈیٹنگ کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
آئمہ بیگ اور زین احمد کو کئی مقامات پر ایک ساتھ بھی دیکھا گیا ہے جبکہ گلوکارہ نے زین احمد کی پوسٹس پر محبت بھرے کمنٹس بھی کیے جس کے بعد مداحوں کی جانب سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔
دوسری جانب آئمہ بیگ اور زین احمد نے اس حوالے سے کسی بھی خبر کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی کی تھی، دونوں کے درمیان فلم ‘پرے ہٹ لو’ کی شوٹنگ کے دوران تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں نے کچھ عرصے ڈیٹ کرنے کے بعد منگنی کرلی تھی۔
ستمبر 2022 میں آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے اپنی منگنی ٹوٹنے کا اعلان کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔