ڈھاکا سے باکو جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
فائل فوٹو

فائل فوٹو

  کراچی: ڈھاکا سے باکو جانے والی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہونے کے سبب بوئنگ طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق فلائی پرو ایئرلائن کی پرواز ایف پی 5202 ڈھاکا سے باکو جا رہی تھی کہ بھارتی فضائی حدود میں طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی اور جب طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوا تو مبینہ طور پر فنی خرابی برقرار رہی۔

پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی سے رابطہ کیا جس پر لینڈنگ کی اجازت ملنے پر پائلٹ نے پرواز کو ری روٹ کیا اور سکھر سے طیارے کو کراچی کی طرف موڑ دیا۔

پرواز نے رات پونے 3 بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ کارگو طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہے اور معائنہ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق باکو فلائٹ نے ایندھن کی کمی کے باعث کراچی لینڈ کیا، فلائی پرو کمپنی کی پرواز بغیر کسی مدد کے بحفاظت رات 2 بج کر 40 منٹ پر کراچی اتری۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔