راولپنڈی، مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے 2 نوجوان طالبعلم نکلے

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا (فوٹو: اسکرین گریب)

ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا (فوٹو: اسکرین گریب)

 راولپنڈی: مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونےو الے دونوں نوجوان طالب علم نکلے۔

تھانہ نصیر آباد کے علاقے چاکرہ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے دونوں نوجوان طالب اور آپس میں چچازاد بھائی تھے اور ایک کا والد بیرون ملک مقیم ہے۔ ورثا کے مطابق مزمل، سبحان کو چاکرہ روڈ پر گھر چھوڑنے گیا تھا۔

مقتول کے والد اور چچا کا کہنا ہے کہ پولیس نے دونوں کو ناحق قتل کیا ہے۔ اعلیٰ حکام انصاف فراہم کریں۔ ورثا نے لاشیں پشاور روڈ پر رکھ کر سڑک بلاک کردی اور احتجاج شروع کردیا۔ اہل خانہ اور لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک انصاف نہیں ملے گا لاشوں سمیت احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں نوجوان ڈاکو تھے اور شہریوں سے موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ دونوں ڈاکوؤں نے چاکرہ میں وارداتیں کیں، جنہیں مدعیوں نے شناخت بھی کیا تھا۔ دونوں ہلاک ڈاکوؤں سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔