پنجاب میں موسم خشک اور گرم ہوگیا جب کہ مون سون بارشوں کا امکان بھی ختم ہوچکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا سسٹم اپنے احتتام کی جانب رواں دواں ہے، جس کے نتیجے میں اب پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا امکان نہیں۔ دریں اثنا لاہور سمیت صوبے بھر میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج وقت درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو بڑھ کر35ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔