مالی سال کے آغاز سے ہی عالمی منڈی میں پاکستانی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے مالی سال 25-2024 کے آغاز سے ہی عالمی منڈی میں پاکستانی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جولائی 2024 میں امریکا کو کی گئی برآمدات 017۔476 ملین ڈالر رہیں جو پچھلے سال اسی ماہ کی نسبت 7.26 فیصد زیادہ ہیں۔

اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات ملین ڈالر کی پاکستانی برآمدات کے باعث گزشتہ سال کی نسبت 7.74 فیصد اضافے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ برطانیہ اور چین کے لیے برآمدات 183.303 ملین ڈالر اور 160.100 ملین ڈالر کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔

اسمگلنگ کی مؤثر روک تھام کے باعث افغانستان کی برآمدات پچھلے سال جولائی میں 46.262 ملین ڈالر سے بڑھ کر 88.065 ملین ڈالر ہو گئیں جو تقریباً دو گنا اضافہ ہے۔

دیگر برآمداتی مراکز میں جرمنی، ہالینڈ، اٹلی، اسپین، سعودی عرب اور ترکیہ جیسے اہم ممالک شامل ہیں جن میں پاکستان کی برآمدات کا اجتماعی حجم 553.951 ملین ڈالر رہا۔

بین الاقوامی دنیا کے اہم ترین ممالک میں پاکستانی مصنوعات پر بڑھتا ہوا اعتماد ملکی معیشت کی درست سمت کی نشاندہی کرتا ہے۔

پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈی تک رسائی ایس آئی ایف سی اورحکومت کی اہم کاوشوں کے باعث ممکن ہو سکی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام کا پیش خیمہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔