190 ملین پاؤنڈ کیس؛ اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
—فوٹو فائل

—فوٹو فائل

  اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کے قریبی ساتھی اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا فیصلہ سنایا۔

عدالت کی جانب سے زلفی بخاری کا 30 کنال کا پلاٹ جبکہ اسلام آباد کا دوسرا چار کنال کا پلاٹ بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔

زلفی بخاری کی 1210 کنال 12 مرلہ کی پراپرٹی ضلع اٹک میں ہے جس میں سے زلفی بخاری کی اٹک میں 91 کنال 10 مرلہ زمین بھی قرق کرنے کا حکم دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔