کے الیکٹرک لائسنس معطل کرنے کی قرارداد؛ سندھ اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی قائم

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کراچی: کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے سے متعلق قرارداد پر سندھ اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی بنا دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن سجاد سومرو نے کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کی تھی، جس پر سندھ اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

کمیٹی کے الیکٹرک معاملے کے علاوہ حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے گی۔اسپیشل کمیٹی اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت 11 اراکین پر مشتمل ہوگی جس کے سربراہ فیاض بٹ ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔