- رحیم یار خان کچے میں پولیس آپریشن، سابق ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ کی شہادت میں ملوث دو ڈاکو ہلاک
- کراچی؛ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک، چھیپا حکام
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- IMFپروگرام پروفاق اورصوبوں کوایک پیج پرآناہوگا، شہبازرانا
- سپریم کورٹ: PTIپارٹی الیکشن نظرثانی کیس11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
افغانستان میں کربلا زائرین کے استقبالیہ اجتماع پر داعش کا حملہ؛ 15 افراد جاں بحق
کابل: افغانستان کے صوبے دائی کنڈی میں شیعہ ہزارہ کمیونیٹی کے اجتماع پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
افغان وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کربلا سے واپس آنے والے زائرین کے استقبال کے لیے موجود اُن کے اہل خانہ اور شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔
حملے کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کرلی جو طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے امام بارگاہوں اور طالبان سیکیورٹی فورسز پر متعدد خود کش حملوں میں ملوث رہی ہے۔
طالبان کے 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے کافی حد تک امن قائم ہوچکا ہے۔ مسلح گروہوں اور جرائم پیشہ افراد یا تو مارے گئے یا گرفتار ہیں اور باقی توبہ تائب کر چکے ہیں۔
ماسوائے داعش خراسان کے جسے عالمی برادری نے بھی ایک خطرہ قرار دیا ہے حالانکہ نے طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں داعش خراسان کو کمزور کردیا گیا ہے۔
تاہم رواں ماہ کے آغاز میں ہی داعش خراسان نے کابل میں ایک خودکش حملہ کیا تھا جس میں 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ کا دعویٰ کیا تھا جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
رواں برس مئی میں بھی افغانستان میں سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 غیر ملکی سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ داعش خراسان افغانستان میں داعش کی ایک شاخ ہے جو ایران، افغانستان اور وسطی ایشیا کے کچھ حصوں میں متحرک ہے۔
اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی نے اس ماہ خبردار کیا تھا کہ داعش خراسان یورپ کے لیے سب سے بڑا دہشت گردی کا خطرہ بن گئی ہے جس نے گزشتہ 6 مہینوں میں اپنی مالی اور لاجسٹک صلاحیتوں کو بہتر کیا ہے۔
تاہم طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ صرف ایک پروپیگنڈہ ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ داعش خراسان افغانستان میں نمایاں طور پر کمزور ہوچکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔