علی امین گنڈا پور کی افغان قونصل جنرل سے ملاقات فیڈریشن سے کھلی بغاوت کا اعلان ہے، عظمی بخاری

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
غلط فہمی میں نہ رہیں فیڈریشن صرف منہ نہیں دیکھتی رہے گی، عظمی بخاری:فوٹو:فائل

غلط فہمی میں نہ رہیں فیڈریشن صرف منہ نہیں دیکھتی رہے گی، عظمی بخاری:فوٹو:فائل

 لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہے ک علی امین گنڈا پور کی افغان قونصل جنرل سے ملاقات فیڈریشن سے کھلی بغاوت کا اعلان ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور مسلسل فیڈریشن مخالف سازشیں کر رہے ہیں۔ ایک صوبے کا وزیراعلی کس حیثیت میں دوسرے ملک کے ساتھ بات کرسکتا ہے۔ یہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں فیڈریشن لاڈلے بچے کی طرح ان کا منہ نہیں دیکھتی رہے گی۔ علی امین گنڈا پور یہ سب کچھ کیوں اور کس کے اشارے پر کررہے ہیں ہمیں سب معلوم ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ فتنہ فساد پارٹی پاکستان میں 2014 والے دھرنے کا سیکوئل دہرانے کی پلاننگ کررہی ہے۔ اسلام آباد کا جلسہ اور علی امین گنڈا پور کی افغان سفارت کار سے ملاقات آئندہ ماہ کوئی ایڈونچر کی پلاننگ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔