لاہور؛ موٹر سائیکل چوری کی 15 پر جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
فوٹو : لاہور پولیس

فوٹو : لاہور پولیس

 لاہور: لین دین کے تنازع پر موٹر سائیکل چوری کی 15 پر جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

کوٹ لکھپت پولیس کے مطابق ملزم کا اسد نامی شخص سے پیسوں کے لین دین کا معاملہ چل رہا تھا جس پر ملزم نے اسد کو پھنسانے کے لیے اس کے خلاف 15 پر موٹر سائیکل چوری کی جھوٹی کال کر دی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں ملزم انوار نے جھوٹی کال کرنے کا اعتراف کیا، جھوٹی 15 کالز کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔