قاضی فائز عیسیٰ توسیع لینے سے منع کردیں تو بہت کچھ واضح ہو جائے، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے لیے خواجہ آصف کے الفاظ کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر:فوٹو:فائل

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے لیے خواجہ آصف کے الفاظ کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر:فوٹو:فائل

  اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر قاضی فائز عیسی توسیع نہ لینے کا اعلان کردیں تو بہت کچھ واضح ہوجائے گا۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ اگر وہ توسیع لینے سے منع کردیں تو بہت کچھ واضح ہوجائے گا۔ یہ ٹرینڈ سیٹ کرنا ہوگا۔ ہم تمام ججز کی عزت کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج ہمیں اسمبلی میں بولنے نہیں دیا گیا۔ خواجہ آصف کی بات کا جواب یہاں دے رہا ہوں۔ ہم اپوزیشن میں ضرور ہیں لیکن آپ کے غلام نہیں ہیں۔ جب بولتے ہیں تو سننے کا حوصلہ بھی رکھیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کے لیے خواجہ آصف کے الفاظ کی مذمت کرتے ہیں۔  خواجہ آصف نے اسپشل کمیٹی کی بات اسمبلی میں سنا دی یہ غلط روایت ہے۔ آپ نے آدھی بات بتائی۔ ہم واک آؤٹ نہیں کررہے اس فورم کو مضبوط کررہے ہیں۔ہماری خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔