- مانسہرہ سے لاہور آنے والی بس کو ایم 2 موٹرے پر حادثہ، 5 افراد جاں بحق 10 زخمی
- لبنان کا وسطی اسرائیل پر راکٹ حملہ، کئی شہروں میں سائرن بج اٹھے
- بھارت؛ میگھالیہ میں بارشی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک
- تھائی لینڈ میں سیلاب سے 26 افراد ہلاک، 30 ہزار خاندان متاثر
- کراچی؛ صدر میں ریگل چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی
- نیوکراچی؛ گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار، چھالیے کی بھاری مقدار برآمد
- بحرہ عرب میں موجودہ سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، پاکستان میں الرٹ جاری
- ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تفتیش؛ نصف درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا
- ایف بی آر کا 28 لاکھ گھرانوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
- عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- دوحصوں میں تقسیم کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پہلی پریس کانفرنس
- کراچی؛ واٹر ٹینکر سے کچل کر 2 نوعمر بھائی جاں بحق، کمسن بھائی سمیت 2 افراد زخمی
- کراچی میں قومی اقصیٰ کانفرنس، فلسطینیوں کی عملی مدد کا مطالبہ
- غزہ جنگ: اسرائیل یومیہ کتنا نقصان برداشت کررہا ہے؟
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار، پولیس
- کراچی: منگھوپیر میں ویلڈنگ پلانٹ پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق
- کراچی: سائٹ اندسٹریل ایریا میں دو فلائی اوورز تعمیر کرنے کا فیصلہ
- کروڑوں کا مبینہ ٹیکس فراڈ، عدالت نے ٹریکٹر کمپنی کی ایف آئی آر کیخلاف درخواست مسترد کردی
- پانچ آئی پی پیز کو بند کرنے پر غور، منافع 20 گنا سے زیادہ ہوگیا
- اسرائیلی شہریوں کی اکثریت حماس سے جنگ ختم کرنے کی حامی
والد نے آخری کال کرکے فون بند کردیا تھا، ملائکہ کا بیان ریکارڈ
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا نے اپنے والد انیل مہتا کی خودکشی کے بعد پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا نے 11 ستمبر کی صبح اپنے اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی جبکہ گزشتہ روز ممبئی میں اُن کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔
ملائکہ اروڑا اور اُن کی بہن امریتا کے مطابق اُن کے والد نے خودکشی سے چند لمحے قبل اُنہیں فون کال کی تھی اور کہا تھا کہ وہ بیمار ہیں اور زندگی سے تھک گئے ہیں۔
یہ الفاظ کہنے کے بعد، انیل مہتا نے فون کال بند کردی تھی اور اس کے چند گھنٹے بعد ہی ملائکہ اور امریتا کو اطلاع ملی کہ اُن کے والد نے خودکشی کرلی ہے۔
مزید پڑھیں: ملائکہ اروڑا کے والد کی موت کی وجہ کیا؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
ممبئی پولیس خودکشی کے پیچھے کی وجوہات جاننے کے لیے ہر پہلو سے تفتیش کررہی ہے، اسی تفتیش کے دوران پولیس نے ملائکہ اروڑا، امریتا اور اُن کی والدہ کے بیانات ریکارڈ کیے۔
ملائکہ اروڑا اور امریتا نے پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں کہا کہ والد کی آخری کال کے بعد، جب اُنہوں نے والد کو سمجھانے کی کوشش کی تو اُنہوں نے اپنا فون بند کر دیا تھا اور پھر کچھ دیر بعد ہی خودکشی کی اطلاع آگئی تھی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اب انیل مہتا کے ڈاکٹر اور خاندان کے دیگر افراد کے بیان بھی ریکارڈ کرے گی۔
واضح رہے کہ انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آگئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ اُن کی موت اونچائی سے چھلانگ لگانے کے باعث جسم پر لگنے والی چوٹوں اور متعدد زخموں کی وجہ سے ہوئی جوکہ خودکشی کے زمرے میں ہی آتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔