بلوچستان میں گرم موسم شدت اختیار کرگیا، درجہ حرارت 47 ڈگری تک ریکارڈ

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کوئٹہ: بلوچستان میں موسم کی شدت بڑھ گئی اور درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے موسم میں تبدیلی آئی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوگیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسی طرح سبی میں درجہ حرارت 46ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ تربت، چاغی، تفتان میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور ان علاقوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک ریکارڈ ہوا ہے۔

علاوہ ازیں جھل مگسی، موسی خیل سمیت مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ میں ہلکی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔