پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کیلیے پارلیمنٹ لاجز سب جیل قرار

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
گرفتار اراکین سے متعلق اسپیکر کو درخواست دے دی گئی:فوٹو:فائل

گرفتار اراکین سے متعلق اسپیکر کو درخواست دے دی گئی:فوٹو:فائل

  اسلام آباد: تحریک انصاف کے زیر حراست اراکین کے لیے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز کو  پی ٹی آئی کے زیر حراست تمام 10 اراکین کے لیے سب جیل قراردے دیا۔

اسپیکر اسمبلی نے وزارت قانون اور شعبہ قانون سازی سے مشاورت کے بعد پر فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے زیر حراست 10 اراکین سے متعلق اسپیکر کو درخواست دی تھی جس میں پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کے لیے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کے پورے سیشن کے لیے پروڈکشن آرڈرز بھی جاری کیے گیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔