- بھارت؛ بابا صدیقی کو جلوس، فائر ورک کی آڑ میں قتل کیا گیا، رپورٹ
- کراچی؛ کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 6 افراد زخمی
- سوڈان؛ فوج کی دارالحکومت میں مارکیٹ پر فضائی کارروائی، 23 افراد ہلاک
- اسلام آباد سے لاہور آنے والی ٹرین کو حادثہ، مسافر بوگی ایک طرف جھک گئی
- حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، تین افراد ہلاک، 67 زخمی
- اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے ناقابل قبول ہیں، اٹلی کا اسرائیلی وزیراعظم کا پیغام
- فخر زمان کی بابراعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا بھارت کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- امریکا کا اسرائیل کو ایڈوانس اینٹی میزائل سسٹم فراہم کرنے کا اعلان
- پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ نے خودکشی کرلی
- کراچی؛ شیر شاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق، 5 افراد زخمی
- غزہ کے 27 طلباء میڈیکل تعلیم کیلئے مصر سے پاکستان پہنچ گئے
- کراچی میں دونوں مظاہرے سیاسی تنظیموں کی ایما پر کیے گیے، صوبائی وزیر داخلہ
- سیالکوٹ؛ قتل کے مقدمے میں جعل سازی پر پولیس افسر کے خلاف مقدمہ
- روحیل نذیر اور معاذ صداقت پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل
- بحیرۂ عرب میں موجود ہوا کے کم دباؤ کا کراچی سے فاصلہ مزید بڑھ گیا
- ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے وفود کی آمد کا سلسلہ شروع
- کراچی میں بریسٹ کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے پنک ٹوبر مہم کا انعقاد
- کوئٹہ؛ گھریلو ناچاقی پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل، ملزم گرفتار
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرادیا
جعلی دستاویزات پر سفر، آذربائیجان سے پاکستان پہنچے والا ملزم گرفتار
کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم آذربائیجان سے پاکستان پہنچا تھا، امیگریشن کلیئرنس کے دوران شک کی بنیاد پر ملزم کے سامان کی تلاشی لی گئی جس سے اسپین کا جعلی پاسپورٹ برآمد ہوا۔
پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کو سیکنڈ لائن آفس کے فرانزک عمل سے گزارا گیا تو پاسپورٹ جعلی نکلا، پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی خصوصیات موجود نہ تھیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم 2 ماہ قبل عمرے کی غرض سے پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب گیا تھا۔ ملزم نے مذکورہ سفری دستاویزات پر سعودی عرب سے اسپین جانے کی کوشش کی مگر ناکام ہوا۔
مزید برآں، ملزم نے انکشاف کیا کہ سیالکوٹ میں مقیم مبین نامی ایجنٹ سے ویزا، ٹکٹس اور دیگر دستاویزات کا بندوبست کیا، اس مقصد کے لیے ملزم نے مذکورہ ایجنٹ کو 5 لاکھ ایڈوانس ادا کیے جبکہ 32 لاکھ روپے باکو پہنچنے پر ادا کیے جانے تھے۔
ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔