فضل الرحمان نے گنڈاپور کے افغانستان سے مذاکرات کے بیان کو جذباتی باتیں قرار دیدیا

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 13 ستمبر 2024
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

  اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا بیان جذباتی باتیں ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کیا گورنر راج لگ سکتا ہے؟ ایسے حالات ہیں؟ اس سوال پر مولانا نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حالات نہیں ہیں، تاہم خیبر پختونخوا میں حالات اچھے بھی نہیں ہیں مختلف اضلاع میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے افغانستان سے براہ راست مذاکرات کے بیان کو جذباتی بات قرار دیا اور کہا کہ یہ جذباتی باتیں ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں ںے آئینی ترمیم کے حوالے سے بھی اپنی پارٹی پوزیشن واضح کردی اور کہا کہ ہم نے اس حوالے سے گزشتہ روز اپنا موقف واضح کر دیا تھا، ہم نے آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنی اصلاحات تجویز کی ہیں اگر ہماری تجاویز پر آئینی ترمیم ہوئی تو غور کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔