آئی ایم ایف سے قرض لینے پر پاکستان مزید قرضوں کے دباؤ میں آئے گا، لیاقت بلوچ

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کی کوشش سے پاکستان مزید قرضوں کے دباؤ میں آئے گا۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا یہ 24 واں پروگرام ہوگا لیکن پہلے 23 پروگراموں کا بھی کوئی حساب دے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ میثاق پارلیمنٹ کے لیے حکومت اور اپوزیشن کا مل بیٹھنا نیک شگون ہے لیکن نتیجہ کیا ہوگا؟ فارم 45 اور فارم 47 والوں کا مل بیٹھنا دونوں کے لیے حیرانگی اور شرمندگی تو ہوگی۔ وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت اپنی سیاسی رقابت سے قومی وحدت کو تباہ نہ کریں۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سودی نظام کے لیے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔