امریکی ٹیچر نے 16 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر اعتراف جرم کرلیا

 جمعـء 13 ستمبر 2024
امریکا میں 26 سالہ خاتون کو 16 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر 4 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، فوٹو: فائل

امریکا میں 26 سالہ خاتون کو 16 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر 4 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، فوٹو: فائل

امریکی ریاست میسوری کی عدالت میں 26 سالہ خاتون ٹیچر ہیلی کلفٹن کارمیک پر 16 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے کے علاوہ جنسی چھیڑ چھاڑ، اور بچے کی فلاح و بہبود کو خطرے میں ڈالنے کے الزام پر فرد جرم عائد کی گئی تھیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیچر کلاس کے دیگر طلبا کو باہر نظر رکھنے کا بول کر 16 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرتی تھیں۔ کلاس روم کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی ایسا ہی کیا۔

امریکی ٹیچر اس وقت گھر میں نظربند ہیں اور انھیں 11 اکتوبر کو سزا سنائی جائے گی جو کہ اعتراف جرم کرنے کے باعث ممکنہ طور پر 4 سال قید ہوسکتی ہے۔

یہ معاملہ تب کھلا جب متاثرہ طالب علم نے اپنے پیٹھ پر لگی خراشیں ایک دوسرے طالب علم کو دکھائیں۔ جس کے بعد متاثرہ طالب علم کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔

میڈیا پر یہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد امریکی ٹیچر کے شوہر نے طلاق دیدی تھی۔

متاثرہ طالب علم کے والد پر بھی الزام ہے کہ انھوں نے اسکول ٹیچر کو گھر میں کچھ دن رہنے کی اجازت دی اور اس دوران اپنے بیٹے کو ٹیچر سے بچانے میں ناکام رہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔