جاپان کا چاند پر دوسرا لینڈنگ مشن بھیجنے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

 ٹوکیو: جاپانی خلائی ریسرچ کمپنی اسپیس نے دسمبر کے اوائل میں اپنا دوسرا مشن چاند پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

اسپیس کے چیف ایگزیکٹو تاکیشی ہاکاماڈا نے کہا کہ Hakuto-R مشن 2 کے خلائی جہاز کو اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے فلوریڈا سے بھیجا جائے گا اور چار سے پانچ ماہ کی خلائی پرواز کے بعد چاند کو چھونے کی کوشش کرے گا۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں پرجوش ہوں کہ چاند پر لینڈنگ کی ہماری دوبارہ کوشش قریب آ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوسرا مشن اپریل 2023 میں اسپیس کی پہلی ٹچ ڈاؤن کی پیروی کرے گا جو اونچائی کے غلط حساب کتاب کی وجہ سے آخری لمحات میں ناکام ہوگیا تھا۔

ٹوکیو میں موجود کمپنی کا مقصد امریکا میں قائم Intuitive Machines  کی پیروی کرنا ہے جس نے فروری میں چاند پر دنیا کی پہلی نجی  لینڈنگ کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔