عمران خان کو غیر آئینی طور پر ملٹری جیل میں ڈالنے کا حق کسی کو نہیں علیمہ خان

اسٹیبلشمنٹ سے پوچھنا چاہتی ہوں کی عمران خان کو ملٹری جیل میں کیوں ڈالنا چاہتے ہیں، علیمہ خان


ویب ڈیسک September 13, 2024
(فوٹو: فائل)

سابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو غیر آئینی طور پر ملٹری جیل میں ڈالنے کا حق کسی کو نہیں، سپریم کورٹ ہمیں آئینی حق کے طور پر تحفظ دے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم سن رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کو ملٹری جیل میں ڈالا جائے گا لیکن میں اسٹیبلشمنٹ سے پوچھنا چاہتی ہوں کی عمران خان کو ملٹری جیل میں کیوں ڈالنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی ملٹری جیل چلے گئے تو ہم ان کی صحت کے بارے میں آگاہ نہیں ہو سکیں گے، میرا بھانجا جس جیل میں ہے وہاں وہ فلسطین پر بھی بات نہیں کر سکتا۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ہونے کی وجہ احتساب عدالت کے جج ہیں کیونکہ موجودہ جج بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے کے لیے تیار نہیں۔ نئی ترامیم کے بعد اب یہ سوچ رہے ہیں کہ عمران خان کو جیل میں مزید کیسے رکھیں؟ اب یہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت نہیں دے رہے۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میں عدلیہ سے صرف اپنے بھائی کے لیے نہیں بلکہ سب کے حق کی بات کرتی ہوں، ہمیں تحفظ دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں