- اطالوی طیارہ بردار بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
- پی ٹی آئی احتجاج؛ ارکان اسمبلی کی اسپیکر کی اجازت کے بغیر گرفتاری پر تحقیقات شروع
- ایس سی او اجلاس؛ اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تمام ہوٹلز، کاروباری مراکز بند
- اسلام آباد 15اکتوبر احتجاج؛ وزیراعلیٰ کے پی نے اہم اجلاس طلب کرلیا
- عمران خان کی رہائی اور مقدمات کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، بیرسٹر سیف
- نوشہرہ؛ رشتے سے انکار پر نوجوان کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
- پشتون جرگے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
- دنیا میں تنہا ہونے کا تاثر زائل، سفارتی و معاشی لحاظ سے فائدہ ہوگا!!
- کراچی؛ باپ بیٹے کو اغوا اور لوٹ مار کے بعد زخمی کرکے پھینک دیا گیا
- لاہور سے نیوزی لینڈ بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- لاپتہ امریکی خاتون کی باقیات شارک کے پیٹ سے برآمد
- زیادہ درجہ حرارت حمل کیلئے نقصان دہ قرار
- دو اے آئی روبوٹس کی آپسی چھیڑ چھاڑ وائرل
- کراچی کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار
- آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان
- غزہ کے اسکول پر اسرائیل کا حملہ؛ خواتین اور بچوں سمیت 22 پناہ گزین شہید
- کیوں نکالا بابراعظم کو؟
- مسافر ٹرینوں کے دروازے خراب، فیملیاں غیر محفوظ، چوری کی وارداتیں عام
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، ترسیلات زر کا حجم 8.749 ارب ڈالرسے متجاوز
- معاشی آزادی کے لیے حکومتی حجم کم کرنا ضروری
پاکستان سے 5 ارب ڈالرز کے جیمز اسٹونز اسمگل ہونے کا انکشاف
اسلام آباد: پاکستان سے 5 ارب ڈالرز مالیت کے جیمز اسٹونز دیگر ممالک کو اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی سب کمیٹی برائے کامرس کا اجلاس عاطف خان کی زیرصدارت ہوا، جس میں انکشاف ہوا کہ پاکستان سے 5 ارب ڈالرز مالیت کے جیمز اسٹونز ملک سے باہر اسمگل ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں ملک میں جیمز اسٹونز اتھارٹی اور سینٹرز کے کبھی بھی فعال نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے، جس پر وفاقی حکومت نے جیمز اینڈ جیولری فیسلیٹیشن ونگ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رکن کمیٹی گل اصغر نے بتایا کہ پاکستان سے 5 ارب ڈالرز کے جیمز اسٹونز اسمگل ہو جاتے ہیں۔ ہم جیمز اسٹونز میں دنیا کے 8 ویں بڑے پروڈیوسر ہیں۔ ہماری جیمز اسٹونز کی مجموعی ایکسپورٹ صرف 8 ملین ڈالر کی ہے جب کہ ایک بار ہماری جیمز اسٹونز کی ایکسپورٹ 1.4 ارب ڈالر تک بھی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے جیمز اسٹونز اسمگل ہوکر تھائی لینڈ پہنچ جاتے ہیں۔ تھائی لینڈ ان جیمز اسٹونز کو کٹ اور پالش کرکے اربوں ڈالر کما رہا ہے۔
عاطف خان نے استفسار کیا کہ 30 سے 40 فیصد جیمز اسٹونز تو افغانستان سے آتے ہیں، جس پر گل اصغر نے بتایا کہ افغانستان سے پاکستان آنے والے جیمز اسٹونز تو ایسے ہی آگے چلے جاتے ہیں۔میری رائے ہے افغان بارڈر کو جیمز اسٹونز کے لیے کھول دینا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت میں 50 لاکھ لوگوں کا روزگار جیمز اسٹونز اینڈ جیولری سے وابستہ ہے۔ بھارت کی جیمز اسٹونز کی ایکسپورٹ 45 ارب ڈالر کی ہے۔ ہمیں ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت ادارے بنانے کی ضرورت ہے۔
کامرس انڈسٹری کے حکام نے کمیٹی میں بتایا کہ ہمارے ہاں 2006 ء میں جیمز اسٹونز اینڈ جیولری اتھارٹی بنائی گئی تھی۔ اتھارٹی کے 5 سینٹرز بنائے گئے جو اب تک فعال نہیں ہوئے۔ ہمارے روبی اسٹونز مغرب کے ڈائمنڈ سے بھی مہنگے ہیں۔
گل اصغر خان نے کہا کہ ہمارا ایک روبی پتھر انڈیا سے 18 ملین ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔ ہمارے ہاں سوات، گلگت اور کشمیر میں روبی پتھر بھاری مقدار میں ہیں۔ چائنہ پوری دنیا میں پھر رہا ہے کہ ہمیں انڈسٹریل منرلز چاہییں۔ جس پر چیئرمین کمیٹی عاطف خان نے کہا کہ انڈسٹریل منرلز اور اینٹمنی 15 لاکھ روپے ٹن ہے۔ حساب لگا لیں اینٹمنی کا ایک 25 ٹن کا ٹرک کتنے میں فروخت ہوگا۔ ہمارے ہاں اینٹمنی اور انڈسٹریل منرلز سے علاقے بھرے پڑے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔