- غزہ کے اسکول پر اسرائیل کا حملہ؛ خواتین اور بچوں سمیت 22 پناہ گزین شہید
- کیوں نکالا بابراعظم کو؟
- مسافر ٹرینوں کے دروازے خراب، فیملیاں غیر محفوظ، چوری کی وارداتیں عام
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، ترسیلات زر کا حجم 8.749 ارب ڈالرسے متجاوز
- معاشی آزادی کے لیے حکومتی حجم کم کرنا ضروری
- عدلیہ کے رویے میں تبدیلی کے باوجود آئینی عدالت کیوں ضروری
- لی کیانگ کا دورہ، چینی شہریوں کی سیکیورٹی سرفہرست ایجنڈا
- بلاول کا نواز شریف سے ٹیلفونک رابطہ، آئینی ترمیم پر پیشرفت سے آگاہ کیا
- بھارت؛ بابا صدیقی کو جلوس، فائر ورک کی آڑ میں قتل کیا گیا، رپورٹ
- کراچی؛ کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 6 افراد زخمی
- سوڈان؛ فوج کی دارالحکومت میں مارکیٹ پر فضائی کارروائی، 23 افراد ہلاک
- اسلام آباد سے لاہور آنے والی ٹرین کو حادثہ، مسافر بوگی ایک طرف جھک گئی
- حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، تین افراد ہلاک، 67 زخمی
- اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے ناقابل قبول ہیں، اٹلی کا اسرائیلی وزیراعظم کا پیغام
- فخر زمان کی بابراعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا بھارت کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- امریکا کا اسرائیل کو ایڈوانس اینٹی میزائل سسٹم فراہم کرنے کا اعلان
- پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ نے خودکشی کرلی
- کراچی؛ شیر شاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق، 5 افراد زخمی
- غزہ کے 27 طلباء میڈیکل تعلیم کیلئے مصر سے پاکستان پہنچ گئے
اقوام متحدہ کا اپنی ایجنسیوں کیلیےسازگارماحول فراہم کرنے پرحکومت سندھ کی کوششوں کا اعتراف
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ اینڈ ہومنیٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحیٰ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، اس دورا صوبے میں جاری اور مستقبل کے منصوبوں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلیے حکومت سندھ اور اقوام متحدہ کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کوآرڈینیٹر محمد یحیٰ نے پائیدار ترقی کےلیے تعاون کے فریم ورک کے تحت سندھ میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور پارٹنرز کےلیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر حکومت سندھ کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقی کےلیے تعاون کا فریم ورک اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ ہے جو ملکی ترقی کے اہم شعبوں سے جڑا ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے صوبائی سطح پر فریم ورک پر عملدرآمد کی نگرانی اور رہنمائی کےلیے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔ اقوام متحدہ نے پاکستان میں پانچ ترجیحی شعبوں کی بہتری کےلیے4 ارب70 کروڑ ڈالر مہارت اور وسائل کیلیے مختص کیے ہیں۔ ترجیحی شعبوں میں بنیادی سماجی خدمات ، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات، صنفی برابری اور خواتین کی خودمختاری ، ہمہ جہت معاشی ترقی اور گورننس شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ اور اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے سندھ میں ہمہ جہت معاشی ترقی اور تحفیف غربت کی طویل مدتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سندھ میں صحت، تعلیم، فراہمی روزگار، غربت میں کمی، غذائیت، چھوٹے کاروبار کی ترقی ، موسمی اثرات سے ہم آہنگ زراعت اور پانی کے انتظام کے کئی منصوبے چل رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔