حیدرآباد؛ ڈاکوؤں نے پولیو ٹیم کو لوٹ لیا

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

حیدرآباد: دو مسلح افراد نے پولیو ٹیم کواسلحے کے زور پر  موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد شہر میں لوٹ مار کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب پولیو ورکرز بھی  ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں رہے، ڈاکw نے دو پولیو ورکرز کی ٹیم سے اسلحے کے زور پر موٹرسائیکل،5 ہزار روپے نقد رقم اور قیمتی موبائل فون  چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات یوسی 159 کے گوٹھ خاوند بخش کھوسو میں ہوئی جہاں دو مسلح افراد نے پولیو ورکر فرحان علی اور ذکیہ کو لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔