- اسلام آباد میں فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری
- وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ہار دیکھ کر بھارتی فیلڈر امپائرز سے الجھ پڑی
- اسرائیل کی بیروت حملے میں اہم حزب اللہ رہنما ہاشم صفی کی شہادت کی تصدیق
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی
- پی ٹی آئی احتجاج؛ فیض آباد پر پولیس کیساتھ تصادم کا مقدمہ، 250 ملزمان نامزد
- عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
- راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان
- راولپنڈی؛ سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملتوی
- شکریہ ٹیچر
- سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک
- اساتذہ کی انتھک محنت نوجوانوں میں ترقی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے، وزیراعظم
- برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الاؤنس مل گیا
- پاکستان کیخلاف آسانی سے جیت! انگلش ٹیم کی حماقت ہوگی
- پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان کی شرکت مشکوک
- اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
- پاکستان فٹبال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ سے محروم، مگر کیوں؟
- اوورین کینسر سے بچاؤ کیلیے پہلی ویکسین تیاری پر کام جاری
- مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائد
غیر معمولی سائنسی تجربات کو ’اگ نوبل انعام‘ سے نواز دیا گیا
میساچوسیٹس: کبوتروں کے ذریعے بھیجے جانے والے میزائل اور نشے میں لت کیچووں سمیت متعدد غیر معمولی سائنسی تجربات کو اس برس کے اگ نوبل انعام سے نواز دیا گیا۔
اگ نوبل انعام حقیقی نوبل انعام کی پیروڈی ہے جس کو امریکا کے سائنس ہیومر میگزین ’اینلز آف اِمپرابیبل ریسرچ‘ نے 1991 میں شروع کیا تھا۔
میگزین کی جانب سے جمعرات کو دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے افراد اور ٹیموں کو دہائیوں پر محیط تحقیق پر 10 انعامات سے نوازا گیا۔
میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) میں منعقد ہونے والی ایوارڈ تقریب کا یہ 34 واں ایڈیشن کورونا وباء کے بعد پہلی بار لوگوں کی موجودگی میں ہو رہا ہے۔
میگزین کے ایڈیٹر مارک ابراہمز کا کہنا تھا ’اگر آپ آج رات اگ نوبل انعام نہیں جیت سکے اور بالخصوص آپ نے جیت لیا ہے، تو اگلے برس کے لیے نیک تمنائیں۔
واضح رہے اس برس انتہائی غیر معمولی مطالعات کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
امن کا انعام ’پیجن گائیڈڈ میزائل‘ کے نام
اعزاز حاصل کرنے والوں میں امریکی نفسیات دان اور سابق ہارورڈ پروفیسر بی ایف اسکنر کا کام بھی شامل ہے۔ ان کی طرف سے یہ ایوارڈ ان کی بیٹی جولی اسکنر ورگز نے وصول کیا۔
1960 میں اسکنر نے زندہ کبوتوروں کو استعمال کرتے ہوئے فضاء سے زمین مار کرنے والے میزائل کی رہنمائی کے لیے مدد لینے کی تجویز دی تھی، ایک ایسے وقت میں جب کوئی میزائل گائیڈنس سسٹم موجود نہیں تھا۔
کیمسٹری کا انعام ’نشے میں دھت کیچووں‘ کے نام
2022 میں ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں محققین یہ جاننا چاہتے تھے کہ ’فعال مادہ‘ (ایکٹیو میٹر) کے نام سے جانے جانے والے ذرات خود کیسے حرکت کر سکتے ہیں۔
ایسا کرنے کے لئے انہوں نے ٹوبیفیکس کیچووں کا استعمال کیا جس کو انہوں نے ایتھنول پر پلایا۔ تجربے کے لیے، کیچووں اس قسم کے ذرات کی نمائندگی کی.
محققین نے بھول بھلیاں جیسے سانچے میں کیچووں کی سرگرمی کی سطح کے لحاظ سے ترتیب دینے میں کامیاب رہے اور پہلی بار فعال مادے کو ترتیب دیا۔
اس کے علاوہ بوٹنی کا انعام جیکب وائٹ اور فیلِپ یاماشیتا کو دیا گیا جنہوں نے اپنی تحقیق میں دریافت کیا کہ کچھ اصلی پودے اپنے گرد موجود نقلی پودوں کا روپ دھار لیتے ہیں۔
طب کا انعام لائیون اے شینک، تہمینے فدائی اور کرسچین بُوشیل کو دیا گیا، جنہوں نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ وہ نقلی دوا جن کے تکلیف دہ منفی اثرات ہوتے ہیں، ان جعلی ادویات سے زیادہ مؤثر ہوتی ہیں جن کے کوئی تکلیف دہ نقصانات نہیں ہوتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔